Bartaniya me Urdu aur Habeeb Hyderabadi (Paperback)
This book, "Bartaniya me Urdu aur Habeeb Hyderabadi" presents research articles regarding the services and contribution towards Urdu language and literature in United Kingdom by Habeeb Hyderabadi.
حیدرآباد سے برطانیہ منتقل ہونے والوں میں ایک اہم نام محمد عبدالقادر حبیبؔ حیدرآبادی کا ہے جنہوں نے اپنے قیام برطانیہ کے دوران نہ صرف وہاں اردو زبان اور اردو ذریعہ تعلیم کو فروغ دیا بلکہ اپنی تصانیف کے ذریعے برطانیہ میں اردو کی ترقی اور وہاں کی تہذیب و تمدن کو بھی محفوظ کیا۔ عبدالقادر صاحب حبیبؔ حیدرآبادی کے نام سے مشہور ہوئے اور ان کا مقبول عام تعارف یہ ہے کہ وہ اردو کے نامور محقق، نقاد و شاعر پروفیسر مغنی تبسم کے بہنوئی رہے۔ ان کی اہلیہ صدیقہ شبنم ایک اچھی شاعرہ ہیں اور نامور افسانہ نگار عوض سعید ان کے ہم زلف رہے ہیں۔ حبیبؔ حیدرآبادی کی فکر و فن اور برطانیہ میں اردو کی ترقی سے متعلق یہ کتاب ڈاکٹر اسلم فاروقی کی تحقیقی کاوش ہے۔